قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، ترک وزارتِ دفاع کے مطابق 7 افراد ہلاک

1 ہفتے قبل
قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، ترک وزارتِ دفاع کے مطابق 7 افراد ہلاک

انقرہ( ترکیہ خبر)ترکی کی وزارتِ قومی دفاع نے بتایا ہےکہ قطر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں قطری مسلح افواج کے 4 اہلکار، ترک مسلح افواج کا ایک رکن اور ASELSAN کے 2 ٹیکنیشن شامل ہیں۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی اور قطر کے درمیان فوجی تعاون اور رابطہ کاری کی سرگرمیاں موجودہ معاہدوں اور منصوبوں کے تحت بلا تعطل جاری ہیں۔بیان کے مطابق قطر-ترکی مشترکہ فورس کمانڈ کے تحت تربیتی سرگرمیوں میں مصروف قطری مسلح افواج کا ایک ہیلی کاپٹر ہفتے کی شام ابتدائی اطلاعات کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر گیا۔“تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور ہمارے شہداء کی لاشیں حاصل کر لی گئی ہیں۔ اس حادثے میں قطری مسلح افواج کے 4 اہلکار، ترک مسلح افواج کا ایک رکن اور ASELSAN کے 2 ٹیکنیشن شہید ہوئے،” بیان میں کہا گیا۔مزید کہا گیا کہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین قطری حکام کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔