ترکیہ خبر

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی حدبندی کے عمل میں پیش رفت، 13ویں اجلاس میں اہم فیصلے

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی حدبندی کے عمل میں پیش رفت، 13ویں اجلاس میں اہم فیصلے

باکو( ترکیہ خبر)آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی حدبندی اور سرحدی سلامتی سے متعلق کمیشنوں کا تیرہواں اجلاس آرمینیا کے علاقے اغویِران میں منعقد ہوا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفی یوف اور آرمینیا کے نائب وزیر اعظم میہر گریگوریان نے کی۔ فریقین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اجلاس ایک بار پھر میزبان ملک آرمینیا میں منعقد کیا گیا۔اجلاس کے دوران سرحدی حدبندی کے عمل کے نفاذ سے متعلق تنظیمی اور تکنیکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے حدبندی کے عمل کے لیے تین اہم مسودہ ہدایات پر اتفاق کیا گیا، جن میں ماہرین کی کمیٹی کے طریقہ کار، سرحدی نقشے کی تیاری اور حدبندی دستاویزات کی تیاری و اشاعت کے قواعد شامل ہیں۔فریقین نے فیصلہ کیا کہ ان مسودہ ہدایات کو اپنی اپنی حکومتوں کے پاس منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔اجلاس کے موقع پر دونوں نائب وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی علیحدہ ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔