انقرہ ( ترکیہ خبر) نیٹو کے کوسووو فورس (کے فور) کے کمانڈر میجر جنرل اوزکان الوتاش نے کہا ہے کہ ترکی اس مشن میں نمایاں شراکت دار ممالک میں شامل ہے اور ترک اہلکار مختلف آپریشنل سطحوں پر امن و استحکام کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔نیٹو ہیڈکوارٹر برسلز میں انادولو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے فور مشن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1244 کے تحت کوسووو میں سرگرم ہے، جس کا بنیادی مقصد محفوظ اور پرامن ماحول کو برقرار رکھنا اور آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے کے فور کی موجودگی انتہائی اہم ہے اور یہ مشن کوسووو پولیس، سربیا کی مسلح افواج، یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے مشن یولی ایکس اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کر رہا ہے۔میجر جنرل اوزکان الوتاش کے مطابق کے فور مشن مقامی کمیونٹیز اور سول سوسائٹی سے بھی مسلسل رابطے میں ہے، جس سے زمینی سطح پر امن و استحکام اور آزادانہ نقل و حرکت کو فروغ مل رہا ہے۔
کوسوو میں امن و استحکام کے لیے کے فور مشن اہم کردار ادا کر رہا ہے، ترک افواج نمایاں شراکت دارقرار
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ