ترکیہ خبر

آذربائیجان اور سربیا کے درمیان قونصلر تعاون بڑھانے پر اتفاق

آذربائیجان اور سربیا کے درمیان قونصلر تعاون بڑھانے پر اتفاق

باکو( ترکیہ خبر)سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں آذربائیجان اور سربیا کی وزارت خارجہ کے درمیان قونصلر مشاورت کے تیسرے دور کا انعقاد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے قونصلر شعبے کے سربراہ ایمیل سفاروف نے کی جبکہ سربیا کی جانب سے نائب وزیر برائے قونصلر امور اور سفیر نتاشا راشیویچ نے نمائندگی کی۔مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان قونصلر تعاون کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، اور اس شعبے میں نئے دوطرفہ معاہدوں کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔فریقین نے قونصلر خدمات میں متعارف کرائی گئی جدید اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن کے تجربات اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی۔اجلاس میں ہجرت، انصاف، تعلیم، روزگار اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دونوں جانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بحران کی صورتحال میں شہریوں کے قونصلر تحفظ کو مؤثر بنانے اور لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔