حاکان فیدان اور برطانوی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ اور عالمی تنازعات پر گفتگو
استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں غزہ کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کے حالات اور روس یوکرین جنگ سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حاکان فیدان نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ملی بینڈ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور وسیع تر مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے ہونے والی کوششوں پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔