جرمنی کا آذربائیجان کی جانب سے ارمنستان کو ایندھن کی سپلائی کا خیر مقدم

2 ماہ قبل
جرمنی کا آذربائیجان کی جانب سے ارمنستان کو ایندھن کی سپلائی کا خیر مقدم

برلن( ترکیہ خبر) جرمنی کے وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی جانب سے ارمنستان کو ایندھن کی ایک اور کھیپ بھیجنے کواعلی اقدامقرار دیا ہے۔وزارت خارجہ کے مشرقی یورپ، جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر نِکلاس واگنرنے اپنی X پلیٹ فارم پر اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پچھلے ایک ماہ کے دوران دوسری سپلائی ہے اور خطے میں تجارتی تعلقات کے معمول پر آنے کے سلسلے میں ایسے اقدامات امید افزا ہیں۔رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روزبلاجرئی اسٹیشن سے ارمنستان کے لیے 1742 ٹن A-95 پٹرول اور 956 ٹن ڈیزل، یعنی مجموعی طور پر 2698 ٹن (48 واگن) ایندھن روانہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان امن ایجنڈے کے تحت، آذربائیجان سے ارمنستان کو ایندھن کی برآمدات کا سلسلہ گزشتہ سال 18 دسمبر سے شروع ہوا تھا، جب پہلی کھیپ میں 1220 ٹن A-95 پٹرول ارمنستان کو بھیجا گیا۔یہ اقدام دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کے معمول پر آنے اور خطے میں امن کے فروغ کی طرف ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔