ترکی میں ایف-16 طیارہ گر گیا پائلٹ شہید

1 ماہ قبل
ترکی میں ایف-16 طیارہ گر گیا پائلٹ شہید

بالک ایسر( ترکیہ خبر)ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالک ایسر میں ایک ایف-16 محارب طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہو گیا ہے۔ترکی وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق طیارہ منگل کو بالک ایسر کے 9ویں مرکزی جیٹ بیس سے پرواز کر رہا تھا، جو مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 56 منٹ پر روانہ ہوا۔ پرواز کے چند لمحوں بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔بیان میں کہا گیا کہ طیارے کا ملبہ برآمد ہو گیا ہے اور تلاش و بچاؤ کے آپریشن فوری طور پر شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے پائلٹ کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید پائلٹ کے لیے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں اور اس کے اہل خانہ، ترک مسلح افواج اور پوری قوم سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ حادثے کی وجہ کریش معائنہ ٹیم کی تفتیش کے بعد معلوم ہو گی۔"اسماعیل اوستا اوغلو نے بھی پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔