شام میں امن کے لیے ہر قدم قابل قبول ہے:اردگان

2 ماہ قبل
شام میں امن کے لیے ہر قدم قابل قبول ہے:اردگان

استنبول( ترکیہ خبر)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام میں استحکام اور امن کے لیے اٹھایا جانے والا ہر قدم قابل قبول ہے۔صدر اردگان نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ آج سے سعودی عرب اور مصر کا دو روزہ دورہ کریں گے، جس میں برادر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات ہوگی۔ دورے کے دوران ایران کی صورتحال اور غزہ کی تعمیر نو کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔انہوں نے شمالی شام کے مسئلے کو خونریزی کے بغیر حل کرنے پر زور دیا۔