غیر انسانی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان

غیر انسانی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ترک صدر نے اپنے بیان میں عمرہ زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں انتشار اور تقسیم پھیلانے کی کوششیں ان قوتوں کے مفاد میں ہیں جو خونریزی چاہتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب پر غیر قانونی اور غیر انسانی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر اردگان نے مزید کہا کہ مکہ معاہدے کی پارلیمانی منظوری کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.