ترکیہ یمن اور صومالیہ کی صور تحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے: اردوان

2 ماہ قبل
ترکیہ یمن اور صومالیہ کی صور تحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے: اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ یمن اور صومالیہ میں پیش رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک کی ارضی سالمیت اور استحکام کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔یہ بیان صدر اردوان نے اتوار کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران دیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صدر اردوان نے یمن میں اختلاف رکھنے والے فریقین کو قریب لانے کی کوششوں میں ترکی کی شراکت کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔صدر اردوان نے کہا کہ آنکارا مستقبل میں مزید اقدامات کے ذریعے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔مزید برآں، انہوں نے انتباہ کیا کہ غزہ میں انسانی صورتحال سردیوں کے آغاز کے ساتھ مزید خراب ہو رہی ہے، اور ترکی پائیدار جنگ بندی اور جنگ زدہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔