اردوان کا بلغاریہ کے وزیراعظم سے رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پراتفاق
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بلغاریہ کے وزیراعظم رومن رادیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک ایوانِ صدارت کے شعبۂ ابلاغیات کے مطابق صدر اردوان نے بلغاریہ کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران ترک صدر نے بحیرۂ اسود میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے روس اور یوکرین کے ساتھ مسلسل رابطے برقرار رکھنے کی ترکیہ کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔صدر اردوان نے بلغاریہ کے خصوصی اقتصادی سمندری علاقے میں ڈرون حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ فریق کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمنائیں پیش کیں۔ترک صدر نے بلغاریہ کے وزیراعظم رومن رادیف کو 11 اور 12 نومبر کو انطالیہ میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (کوپ 31) کے سربراہانِ مملکت و حکومت کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔