اردوان کا علییف سے رابطہ، ترک ریاستوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت
باکو( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران صدر اردوان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آذربائیجان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات پر مبنی تعاون آئندہ بھی مزید مضبوط ہوگا اور نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔ترک صدر نے آذربائیجان کی آزادی کی بحالی کی 35ویں سالگرہ پر ایک بار پھر مبارک باد پیش کی اور صدر الہام علییف کو انقرہ میں منعقد ہونے والے ترک ریاستوں کی تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔صدر الہام علییف نے ٹیلی فونک رابطے اور آذربائیجان کی آزادی کی بحالی کی 35ویں سالگرہ پر مبارک باد دینے پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔