ترکی( ترکیہ خبر)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے شامی صدر احمد الشراع کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ شام سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہ صرف شامی عوام بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ برہان الدین دران کے مطابق صدر اردوعان نے کہا کہ ترکیہ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سمیت دیگر شعبوں میں شام کو فراہم کی جانے والی مدد مستقل اضافے کے ساتھ جاری رہے گی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور شام میں حالیہ پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی، اور صدر اردوعان نے زور دیا کہ ترکیہ شام کی علاقائی سالمیت، یکجہتی، ہم آہنگی، استحکام اور سلامتی کو اعلی اہمیت دیتا ہے۔
شام سے دہشت گردی کے خاتمے سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا:اردوعان
2 ماہ قبل