ترکیہ خبر

باکو میں ہنگامی اقتصادی اجلاس، زرعی بحران کا خطرناک جائزہ، پیداوار بڑھانے کیلئے بڑے فیصلے منظور

باکو میں ہنگامی اقتصادی اجلاس، زرعی بحران کا خطرناک جائزہ، پیداوار بڑھانے کیلئے بڑے فیصلے منظور

باکو( ترکیہ خبر)آذربائیجان میں اقتصادی کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے زرعی شعبے کی ترقی، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔آذربائیجان کی اقتصادی کونسل کا یہ اجلاس وزیرِاعظم علی اسدوف کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کو مرکزی موضوع بنایا گیا۔اجلاس کے دوران زرعی پیداوار میں اضافہ، پیداواریت میں بہتری، غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے، زرعی تجارت اور برآمدات میں توسیع اور دیہی علاقوں میں روزگار کے تحفظ جیسے اہم امور زیر غور آئے۔اجلاس میں وزیرِ زراعت مجنون ممدوف نے تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں شعبے کی کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔کونسل کے اراکین اور دیگر شرکاء نے بھی مختلف تجاویز پیش کیں جن پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔