باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ملک میں بزرگ افراد آج زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں جو باعثِ اطمینان ہے۔دارالحکومت باکو میں بزرگوں کی قومی کونسل کی نویں کانگریس کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے خطرات، عالمگیریت اور بالخصوص سوشل میڈیا کے منفی اثرات کئی ممالک میں قومی، اخلاقی اور خاندانی اقدار کو متاثر کر رہے ہیں، ایسے حالات میں آذربائیجان میں موجود بزرگوں کا ادارہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو حب الوطنی، قومی روایات سے وابستگی اور درست سمت میں رہنمائی فراہم کرنا بزرگوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ صدر کے مطابق معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ اور نوجوانوں کی تربیت میں بزرگ طبقے کا کردار ناگزیر ہے۔
بزرگوں کا کردار قومی اقدار کے تحفظ اور نوجوانوں کی تربیت میں کلیدی ہے، صدر الہام علیوف
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان