ترکیہ کے شہر وان میں زلزلہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں

18 گھنٹے قبل
ترکیہ کے شہر وان میں زلزلہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں

استنبول ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے مشرقی صوبے وان صوبہ میں ہفتہ کی صبح پانچ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز توشبا ضلع میں تھا جبکہ اس کی گہرائی سات کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔آفاد کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔اوزان بالچی نے بتایا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی طور پر سرچ اور سروے کی کارروائیاں جاری ہیں۔