انقرہ( ترکیہ خبر)ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان پیر کے روز ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ترکیہ وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ایران و امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کی موجودہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔علاقائی سفارتی رابطوں کے تناظر میں اس گفتگو کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس حوالے سے مزید کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔