ترکیہ خبر

ترکیہ، قطر اور پاکستانی ثالثوں کے درمیان ایران امریکا مذاکرات کی تازہ صورتحال پر مشاورت

ترکیہ، قطر اور پاکستانی ثالثوں کے درمیان ایران امریکا مذاکرات کی تازہ صورتحال پر مشاورت

 انقرہ ( ترکیہ خبر)ترک دارالحکومت انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حکان فیدان نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔ترک سفارتی ذرائع کے مطابق ان رابطوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ گفتگو کا مرکزی موضوع دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات میں ہونے والی حالیہ پیش رفت تھی۔تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔