اردن میں گرجا گھر پر حملہ، ترکیہ کی شدید مذمت، ہلاکتیں 8 ہوگئیں
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ نے اردن کے صوبے کرک میں گرجا گھر پر مہلک مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اردن اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ وہ اردن کے صوبے کرک میں گرجا گھر پر کیے گئے مسلح حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔وزارت نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور اردنی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اردن کے اتحاد اور امن کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے حملے کے مقابلے میں ترکیہ ایک بار پھر اردن کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔اردن کے وزیر صحت نے ہفتے کو بتایا کہ گرجا گھر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔اس سے قبل جمعے کو اردن کے محکمۂ امن عامہ کے سربراہ عبیداللہ معایطہ نے بتایا تھا کہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے تھے۔