ترکیہ خبر

چین میں لاجسٹکس و سپلائی چین نمائش، آذربائیجان کی شرکت

چین میں لاجسٹکس و سپلائی چین نمائش، آذربائیجان کی شرکت

باکو( ترکیہ خبر) چین کے شہر چینگدو میں بین الاقوامی سطح پر سپلائی چین اور بندرگاہی لاجسٹکس کی آٹھویں نمائش منعقد ہوئی جس میں آذربائیجان کے وزارت ڈیجیٹل ترقی و ٹرانسپورٹ کے وفد نے شرکت کی۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں آذربائیجان اور چین کے درمیان طے پانے والی اہم دستاویزات اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں جاری قریبی تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔وفد نے نمائش کے دوران ایشیا اور یورپ کے درمیان کثیرالمودل ٹرانسپورٹ کی ترقی سے متعلق دسویں کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آذربائیجان کے ٹرانسپورٹ نظام، بین الاقوامی راہداریوں میں اس کے کردار خصوصاً وسطی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔نمائش میں آذربائیجان کا ایک خصوصی اسٹال بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ملک کی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں موجود صلاحیتوں کو پیش کیا گیا ہے۔