وینس( ترکیہ خبر)آذربائیجان اس سال بھی دنیا کے سب سے بااثر آرٹ پلیٹ فارمز میں شمار ہونے والی وینس بینالے میں اپنی بھرپور ثقافتی شناخت اور جدید فنی سوچ کے ساتھ شریک ہے۔7 مئی کو حیدر علی یف فاؤنڈیشن اور وزارتِ ثقافت کی مشترکہ تنظیم، جبکہ اٹلی میں آذربائیجان کے سفارتخانے کے تعاون سے بین الاقوامی آرٹ نمائش وینس بینالے میں آذربائیجان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔پویلین وینس کے تاریخی علاقے میں واقع سولہویں صدی کی ایک اہم تعمیراتی عمارت “Campo della Tana” میں قائم کیا گیا ہے، جہاں اس بار معروف مصور فائق احمد کا آرٹ پروجیکٹ “Diqqət (Attention)” پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ جدید عالمی آرٹ پلیٹ فارم پر آذربائیجان کی تخلیقی نمائندگی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں قالین کو مرکزی علامتی عنصر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔یہ پویلین آذربائیجان کی صرف جمالیاتی فنکاری نہیں بلکہ اس کی فکری روایت، ثقافتی ورثے اور جدید تکنیکی سوچ کو بھی عالمی سطح پر پیش کرتا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر کے معاون اور حیدر علی یف فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انار الیخبیروف نے کہا کہ آذربائیجان کا 19 سال سے وینس بینالے میں مسلسل شرکت کرنا ملک کی بین الاقوامی ثقافتی پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے حیدر علی یف فاؤنڈیشن کی وہ مسلسل اور منظم کوششیں ہیں جن کا مقصد آذربائیجان کی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔ ان کے مطابق وینس بینالے جیسے عالمی سطح کے پلیٹ فارم پر شرکت آذربائیجان کے ثقافتی ورثے اور جدید فن کے اظہار کا ایک نادر موقع فراہم کرتی ہے۔
وینس بینالے میں آذربائیجان کے جدید فن پارے کی نمائش، “توجہ” پروجیکٹ عالمی توجہ کا مرکز
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان