ترکیہ خبر

صدر آذربائیجان کی جانب سے چیک وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت

صدر آذربائیجان کی جانب سے چیک وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت

قبیلہ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے شہر قبیلہ میں صدر مملکت الہام علییف کی جانب سے جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم آندرے بابیش کے اعزاز میں باضابطہ ظہرانہ دیا گیا۔یہ تقریب 27 اپریل کو منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ظہرانے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔