آذربائیجان، ازبکستان کا اسٹریٹجک اتحاد مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آذربائیجان، ازبکستان کا اسٹریٹجک اتحاد مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ سمیر شریفوف نے ازبکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر استوار شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔بعد ازاں آذربائیجان اور ازبکستان کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا نیا دور ہوا، جس کی قیادت نائب وزرائے خارجہ سمیر شریفوف اور بابر عثمانوف نے کی۔مذاکرات میں دوطرفہ سیاسی روابط میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے بین الحکومتی کمیشن اور سیاسی مشاورت کے نظام کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ فریقین نے طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کے ساتھ تجارت، معیشت، توانائی، نقل و حمل، رسد اور انسانی بنیادوں پر تعاون مزید وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.