آذربائیجان میں شہدا کے اہلخانہ اور جنگی متاثرین کیلئے 16 ہزار گھر فراہم

آذربائیجان میں شہدا کے اہلخانہ اور جنگی متاثرین کیلئے 16 ہزار گھر فراہم

نخچیوان( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے نائب وزیر محنت و سماجی تحفظِ آبادی ہدایت عبداللہ یف نے کہا ہے کہ صدر اور فاتح کمانڈر انچیف الہام علی یف کی قیادت میں شہدا کے اہلخانہ، جنگی شرکا اور جنگی معذوری کا شکار افراد کے سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے وسیع اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزارت محنت و سماجی تحفظِ آبادی کی جانب سے ان طبقات کے معیارِ زندگی میں بہتری کیلئے رہائشی پروگرام جاری ہے، جس کے تحت اب تک مستحق شہریوں کو 16 ہزار سے زائد مکانات فراہم کیے جاچکے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.