کارس( ترکیہ خبر) آذربائیجان اور ترکیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری مشترکہ فوجی مشق “حیدر علییف 2026” کے دوران ترکیہ کے شہر کارس میں معزز مہمانوں کا دن منعقد کیا گیا۔آذربائیجان کی وزارتِ دفاع کے مطابق اس موقع پر آذربائیجان کی مشترکہ افواج کے اہلکاروں اور ترکیہ میں تعینات فوجی اتاشی دفتر کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں شرکا کو جدید فوجی اسلحہ، جنگی ساز و سامان اور مشق کے دوران یونٹس کی تعیناتی اور مرحلہ وار کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں مہمانوں نے کمانڈ پوسٹ سے مشقوں کا مشاہدہ کیا جبکہ تربیتی میدان میں مختلف عملی سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔اختتام پر مشق میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا اور یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔
آذربائیجان اور ترکیہ کی مشترکہ فوجی مشق، کارس میں معزز مہمانوں کا دن منعقد
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان