آذربائیجان نے یوکرین کو بجلی کے آلات فراہم کردیئے

2 ماہ قبل
آذربائیجان نے یوکرین کو بجلی کے آلات فراہم کردیئے

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی ایک اور کھیپ روانہ کی ہے، جس میں بجلی کے آلات شامل ہیں۔ صدر الہام علیئیف کے 16 جنوری 2026 کے دستخط شدہ حکم کے مطابق یہ کھیپ وزارتِ توانائی کی جانب سے سومقائیت ٹیکنالوجیز پارک سے روانہ کی گئی۔انسانی ہمدردی کی اس کھیپ میں 12 لو وولٹیج پینلز، 11 جنریٹرز، 5 ٹرانسفارمرز اور 27,000 میٹر کی کیبلز و وائرز شامل ہیں۔ یوکرین کی درخواست کے مطابق اس امداد کی مجموعی مالیت 1 ملین امریکی ڈالر ہے۔آذربائیجان پہلے بھی یوکرین کو بجلی کی فراہمی کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد بھیج چکا ہے، اور جاری جنگ کے پیش نظر تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات سمیت آذربائیجان کی یوکرین کو فراہم کردہ انسانی ہمدردی کی کل مالیت اب 45 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔