آذربائیجان نے یوکرین کو بجلی کی امداد بھیج دی

2 ماہ قبل
آذربائیجان نے یوکرین کو بجلی کی امداد بھیج دی

سمگائیت( ترکیہ خبر) آذربائیجان کی جانب سے یوکرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برقی آلات کی ایک اور کھیپ سمگائیت ٹیکنالوجیز پارک سے روانہ کر دی گئی ہے۔یہ امداد آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے حکم اور وزارتِ توانائی کی نگرانی میں فراہم کی گئی، جس کا مقصد یوکرین میں توانائی کے شعبے اور خاص طور پر بجلی کی فراہمی کی بحالی میں معاونت کرنا ہے۔واضح رہے کہ آذربائیجان اس سے قبل بھی یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مختلف نوعیت کی امداد فراہم کر چکا ہے، جس میں بجلی کی بحالی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی مدد شامل رہی ہے۔