باکو(ترکیہ خبر ) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے زیر اہتمام بین الاقوامی فورم "عالمی اینٹی ڈوپنگ گورننس کو مضبوط بنانا: ہم آہنگی، تعمیل اور علاقائی تعاون" ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوا۔آذربائیجان کی نمائندگی آذربائیجان نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر طاہرینہ تقی زادہ نے کی۔ افتتاحی تقریب سے واڈا کے صدر وِٹولڈ بانکا، ازبکستان کے وزیر کھیل ادھم اکراموف اور ازبکستان نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالشکور صادقوف نے خطاب کیا۔فورم میں آئندہ برسوں کے ترجیحی اہداف پر توجہ دی گئی، جن میں واڈا کوڈ پر مکمل عمل درآمد اور کھلاڑیوں کے حقوق و صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل تھا۔ شریک ممالک نے تجربات، کامیابیاں اور چیلنجز کا تبادلہ کیا اور ڈوپنگ کے خلاف عالمی جدوجہد میں علاقائی تعاون کے مؤثر طریقے پر غور کیا گیا۔تقریب میں تقریباً 200 سرکاری عہدیداروں، قومی اینٹی ڈوپنگ اداروں کے سربراہان اور عالمی ماہرین نے شرکت کی۔
تاشقند میں عالمی اینٹی ڈوپنگ فورم میں آذربائیجان کی شرکت
2 ماہ قبل