ترکیہ خبر

آذربائیجان لتھوانیا قیادت ملاقات دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

آذربائیجان لتھوانیا قیادت ملاقات دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے جمعرات کے روز لتھوانیا کی وزیراعظم اِنگا روگینیے سے باکو میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا گیا کہ لتھوانوی وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سرکاری وفود کے باہمی دوروں میں اضافہ کیا جائے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔