باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کے درمیان وسیع تر سطح پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔صدر علییف نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار مذاکرات ہوئے ہیں اور اٹلی کی وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور اٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہوں گے۔اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے کہا کہ آذربائیجان کا دورہ ان کے لیے اعزاز ہے کیونکہ یہ اٹلی کا ایک اہم شراکت دار ملک ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ 2013 کے بعد کسی اٹلی کے وزیراعظم نے آذربائیجان کا دورہ نہیں کیا تھا، اس لیے یہ دورہ انتہائی ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر، رابطوں اور ثقافتی شعبوں میں وسیع تعاون موجود ہے اور یہ شراکت داری مزید آگے بڑھے گی۔
آذربائیجان اور اٹلی کے تعلقات میں پیش رفت، صدر علییف اور جارجیا میلونی کی اہم ملاقات
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان