ترکیہ خبر

آذربائیجان میں 332 افراد کی تاریخی واپسی، آزاد علاقوں میں نئی آبادکاری تیز

آذربائیجان میں 332 افراد کی تاریخی واپسی، آزاد علاقوں میں نئی آبادکاری تیز

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بے گھر شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جسے حکومت نے “عظیم واپسی” کا نام دیا ہے۔الہام علیوف کی ہدایات کے مطابق بے گھر افراد کو مرحلہ وار ان کے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مختلف عارضی رہائش گاہوں، سینیٹوریمز اور سرکاری عمارتوں میں مقیم خاندانوں کی منتقلی عمل میں لائی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق اس مرحلے میں 92 خاندانوں پر مشتمل 332 افراد کو آغدام شہر منتقل کیا گیا ہے۔واپس آنے والے شہریوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر صدر الہام علیوف اور پہلی نائب صدر مہربان علییوا کا شکریہ ادا کیا۔شہریوں نے آذربائیجانی فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی قربانیوں کے باعث ان کی زمینیں دوبارہ آزاد ہوئیں۔حکام کے مطابق یہ عمل مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ تمام متاثرہ افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جا سکے۔