آذربائیجان کا آغدام میں عظیم واپسی منصوبے کا نیا مرحلہ شروع
باکو( تر کیہ خبر) صدر الہام علیوف کی ہدایات کے مطابق آذربائیجان نے عظیم واپسی منصوبے کے ایک اور مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے خاندانوں کو آغدام شہر میں دوبارہ آباد کرنا شروع کردیا۔اس مرحلے کے تحت مجموعی طور پر 117 خاندانوں پر مشتمل 362 افراد کو آغدام شہر میں منتقل کرکے آباد کیا گیا ہے۔