ترکیہ خبر

آذربائیجان اور برطانیہ کے درمیان توانائی تعاون کے فروغ پر زور، سفارتی سطح پر ملاقات

آذربائیجان اور برطانیہ کے درمیان توانائی تعاون کے فروغ پر زور، سفارتی سطح پر ملاقات

باکو( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے وزیرِ توانائی پرویز شہبازوف نے برطانیہ کے سفیر فرگس اولڈ سے ان کی سفارتی مدت مکمل ہونے کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ توانائی نے برطانوی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ سفارت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، خصوصاً توانائی کے شعبے میں تعاون، مزید مستحکم ہوا ہے۔بات چیت کے دوران دونوں جانب سے تیل و گیس منصوبوں اور قابلِ تجدید توانائی کے مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ “گرین انرجی کوریڈور” کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔فریقین نے آذربائیجان اور برطانیہ کے درمیان قائم طویل المدتی توانائی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔مزید برآں، دونوں ممالک کی مشترکہ بین الحکومتی اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو باکو میں منعقد کیا جائے گا۔ برطانوی فریق کو آئندہ “باکو انرجی ویک” میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔