آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ

1 ماہ قبل
آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ

آذربائیجان( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں وزراء نے آذربائیجان اور ترکی کے دو طرفہ اتحادی تعلقات، بین الاقوامی تنظیموں اور کثیر الجہتی فورمز میں مشترکہ کوششیں، اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال، آذربائیجان اور ارمنستان کے درمیان تعلقات کی معمول پر واپسی، اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔