آذربائیجان اور شمالی مقدونیہ کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آذربائیجان اور شمالی مقدونیہ کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

باکو( تر کیہ خبر) شمالی مقدونیہ کی صدر گوردانا سلیانووسکا داوکووا نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں عالمی توانائی کی صورتحال، درپیش مسائل اور ان کے حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران شمالی مقدونیہ کی صدر کے دورۂ آذربائیجان کو خوشگوار یادوں کے ساتھ یاد کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاہمت کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی۔دونوں صدور نے آذربائیجان اور شمالی مقدونیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے اور اسے مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.