ترکیہ خبر

آذربائیجان اور لکسمبرگ کے درمیان سفارتی مشاورت، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

آذربائیجان اور لکسمبرگ کے درمیان سفارتی مشاورت، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

لکسمبرگ( ترکیہ خبر) آذربائیجان اور لکسمبرگ کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آذربائیجان کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ فریض رزائیف نے کی جبکہ لکسمبرگ کی جانب سے وزارت خارجہ کے سیاسی شعبے کی سربراہ ویرونیک ڈاکینڈورف نے نمائندگی کی۔ملاقات میں سیاسی روابط، قونصلر امور، معاشی تعاون اور تعلیم، سائنس و ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی فورمز پر باہمی روابط اور وفود کے تبادلے سے مستقل اور مضبوط سفارتی مکالمہ جاری رکھا جا سکتا ہے۔اجلاس میں بین الاقوامی تنظیموں میں تعاون اور ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت جیسے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔خاص طور پر خطے کی صورتحال، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بحالی کے عمل اور آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعمیر نو اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیر خارجہ فریض رزائیف نے اپنے دورے کے دوران لکسمبرگ کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور یونیورسٹی آف لکسمبرگ میں گول میز مباحثے میں شرکت کی۔