باکو( ترکیہ خبر)یورپ میں ری ایکٹو فیول (جیٹ فیول) کی قلت نے فضائی کمپنیوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث برسلز ایئرلائنز بھی براہِ راست متاثر ہوئی ہے۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی اے زیڈ ای آر ٹی اے سی کے مطابق بیلجیئم کے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ برسلز ایئرلائنز کے پاس اب صرف 4 سے 6 ہفتوں کا جیٹ فیول ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایندھن کی کمی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں جبکہ مسافروں کے ٹکٹ بھی واپس کیے جا رہے ہیں۔برسلز ایئرلائنز، جو لفتھانزا گروپ کا حصہ ہے، 90 مختلف مقامات کے لیے پروازیں چلاتی ہے اور اس کے پاس تقریباً 3700 ملازمین اور 46 طیاروں کا بیڑا موجود ہے۔واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے راستے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث یورپ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جیٹ فیول کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ یورپی یونین کے آئل ریفائنری یونٹس اپنی ضرورت کا صرف 70 فیصد جیٹ فیول فراہم کر پا رہے ہیں۔