استنبول( ترکیہ خبر)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی پلیٹ فارم کے طور پر ابھر چکا ہے، جہاں دنیا بھر کے رہنما عالمی بحرانوں، علاقائی استحکام اور غزہ میں امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئے۔جنوبی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ تین روزہ فورم کے اختتامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 23 سربراہانِ مملکت و حکومت، 13 نائب رہنما اور 50 وزرائے خارجہ سمیت 150 ممالک اور 66 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔وزیر خارجہ کے مطابق مجموعی طور پر 6 ہزار 400 سے زائد شرکاء نے 52 مختلف نشستوں میں حصہ لیا، جن میں ایشیا پیسفک، لاطینی امریکہ، یورپ اور وسطی ایشیا سمیت مختلف خطوں کے بحرانوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔حاکان فیدان نے کہا کہ تین روز کے دوران انطالیہ عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا، جہاں مختلف ممالک کے درمیان اہم ملاقاتیں اور مذاکرات ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فورم کے دوران ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب اور مصر کے درمیان ایک چار فریقی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں علاقائی استحکام، تعاون اور بحری سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کے مطابق اس اجلاس کا مقصد خطے کے مسائل کو عملی اور حقیقت پسندانہ سفارتی حل کی طرف لے جانا ہے، تاکہ مشترکہ تعاون کے ذریعے استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی سفارت کاری کا اہم مرکز بن گیا، 150 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ