انادولو ایجنسی کی 106ویں سالگرہ، ترک قبرص کی قیادت کا خراجِ تحسین

22 گھنٹے قبل
انادولو ایجنسی کی 106ویں سالگرہ، ترک قبرص کی قیادت کا خراجِ تحسین

استنبول ( ترکیہ خبر) انادولو ایجنسی کی ایک سو چھٹی سالگرہ کے موقع پر ترک قبرص کی قیادت نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ترک قبرص کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ادارہ اپنے قیام سے اب تک سچائی اور غیر جانبداری کے اصولوں پر قائم ہے اور ترک قبرصی عوام کی آواز کے طور پر نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف ترکی بلکہ ترک قبرص کے لیے بھی ایک مؤثر آواز اور تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔دوسری جانب وزیر خارجہ نے بھی ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر ترک قبرصی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ قیام کے وقت سے ہی مشکل حالات میں درست اور غیر جانبدار صحافت کی مثال قائم کرتا آیا ہے اور آج بھی اسی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔