’’آلتی اُستو استنبول‘‘ نے ریٹنگز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
استنبول( شوبز ڈیسک)ترک ٹی وی چینل اے ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریز ’’آلتی اُستو استنبول‘‘ نے ایک بار پھر ریٹنگز میں اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ڈرامے میں بڑے انکشافات، غیر متوقع کردار کی منتقلی اور سنسنی خیز حادثے کے منظر نے ناظرین کو ٹی وی اسکرینوں کے سامنے بٹھائے رکھا۔اعداد و شمار کے مطابق ڈرامے نے مجموعی ناظرین کے زمرے میں 6.70 فیصد ریٹنگ اور 25.15 فیصد شیئر حاصل کیا، جبکہ 20 پلس اے بی سی ون کیٹیگری میں 5.63 فیصد ریٹنگ اور 21.43 فیصد شیئر کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے اسی روز نشر ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کو بھی ریٹنگز میں پیچھے چھوڑ دیا۔