افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، 22 ہلاک
اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر کامیاب فضائی کارروائی کے نتیجے میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔حکام کے مطابق کارروائی قابلِ اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر نہایت درست انداز میں کی گئی اور اس دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔وزارت اطلاعات نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔