واشنگٹن… امریکی صدر نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی اور چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر نے منگل کو امریکی اور یورپی حکام کی میٹنگ میں کہا کہ اگر یورپی ممالک امریکا کا ساتھ دیں تو وہ روسی تیل کے بڑے خریدار چین اور بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہیں۔صدر نے کہا، “ہم اس اقدام کے لیے تیار ہیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہمارے یورپی اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہوں۔”واضح رہے کہ امریکا نے پہلے ہی بھارت پر 50 فیصد اور چین کی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کر رکھی ہے، جس کا مقصد امریکا سے تجارتی ڈیل نہ کرنے اور روس سے تیل خریدنے والے ممالک کو ہدف بنانا ہے۔
امریکی صدر کا یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ
32