قطر…قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر پر حملہ کیا، جس میں حماس کے سینئر رہنما حلیل الحیا کے بیٹے اور ان کے معاون سمیت پانچ افراد شہید ہوئے۔قطر نے اس حملے کو ملکی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعے کے فورا بعد عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 62 ڈالر 63 سینٹ تک پہنچ گئی۔ اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی۔
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
7