نیو یارک…یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا ہے کہ کمیشن اسرائیل میں انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے ایسوسی ایشن معاہدے کو جزوی طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔ اس تجویز میں خاص طور پر تجارتی تعلقات کو نشانہ بنایا جائے گا۔سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وان ڈیر لیین نے کہا کہ یہ اقدامات اسرائیل کی سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ یادگاری مرکز ید واشیم کے کام پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن اب وہ اقدامات کرے گا جو اس کے اختیارات میں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے ماہ فلسطین ڈونر گروپ قائم کیا جائے گا، جس کے ذریعے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
اسرائیل کے انتہا پسند وزرا کے خلاف سخت اقدامات پر غور کررہے ہیں:یورپی کمیشن
7