لندن…ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حمل کے دوران کچھ عام دوائیں ماں اور بچے دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ ڈاکٹر عام طور پر دوائی دینے سے پہلے اس کے محفوظ ہونے کا جائزہ لیتے ہیں، مگر چند ادویات ایسی ہیں جو حمل میں سخت ممنوع ہیں:Isotretinoin دانوں کی دوا، شدید پیدائشی نقائص کا سبب بن سکتی ہے۔ACE inhibitors / ARBs بچے کے گردے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔Warfarin خون پتلا کرنے والی دوا، دماغی اور جسمانی نقائص پیدا کر سکتی ہے۔Thalidomide بچے کی بازو اور ٹانگوں کی نشوونما متاثر کرتی ہے۔Valproic acid / Phenytoin پیدائشی نقائص اور ذہنی کمزوری کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔Methotrexate کینسر اور آرتھرائٹس کی دوا، حمل میں سخت ممنوع۔Tetracycline antibiotics بچے کے دانتوں اور ہڈیوں کی نشوونما متاثر کرتی ہیں۔NSAIDs (جیسے Ibuprofen, Diclofenac) آخری تین ماہ میں دل اور گردوں پر نقصان دہ۔Aspirin زیادہ مقدار میں خون بہنے اور بچے کی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔Lithium دل کے نقص کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران کسی بھی دوا کا استعمال ڈاکٹر کی نگرانی کے بغیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے خواتین کو خود سے دوائی لینے سے گریز کرنا چاہیے۔
حمل کے دوران یہ عام دوائیں ماں اور بچے کے لیے خطرناک
11