13
تل ابیب… اسرائیلی فوج کے مطابق جمعرات کو یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی حدود سے باہر ایک کھلی جگہ پر گرا، جس کے باعث کسی علاقے میں سائرن نہیں بجا۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ یمن سے ہونے والا تیسرا میزائل حملہ ہے۔حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر حملوں میں اضافہ کیا ہے اور انہیں یمن پر اسرائیلی کارروائیوں کا ابتدائی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔