13
ریاض… عراقی وزیر خارجہ محمد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں دو طرفہ تعاون اور حمایت کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔یہ خط سعودی عرب میں عراق کی سفیر صفیہ طالب السہیل نے مملکت کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور عبدالرحمن الرئیسی کو بدھ کے روز ایک ملاقات کے دوران پیش کیا۔اس موقع پر دونوں اعلی سفارتکاروں نے سعودی عرب اور عراق کے تعلقات، تعاون کے امکانات اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم خط کے تفصیلی مندرجات تاحال سامنے نہیں آئے۔