سی ای او ترک کاپی پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر عرفان شجاع بٹ کی ترک قونصل جنرل دُرمُش باش طوغ سے ترک قونصلیٹ میں ملاقات، باہمی تجارت،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور سیاحت کے فروغ اور پاکستانی طلباء کے ترکش یونیورسٹیز میں تعلیم اور دیگر معاملات پر اور سفری سہولیات کی آسانی جیسے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا.
قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستانی عوام کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھنے کا خواہاں ہے۔
قونصل جنرل نے ترک کاپی پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او ڈاکٹرعرفان شجاع بٹ کی پاکستان میں فراہم کردہ خدمات کو سراہا اور مختلف شعبوں میں ادارے کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔
ملاقات باہمی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی گئی ہے ۔