101
ترکیہ کے اماسرا شہر میں 2022 میں ہونے والے کان دھماکے میں 43 افراد کی ہلاکت کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔ بارٹن ہیوی پینل کورٹ نے 20 ملزمان کو سزا سنائی، جن میں سے سزا تین سال سے لے کر 17 سال تک کی ہے، جبکہ تین ملزمان کو بری کر دیا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 43 کان کنوں کی جان گئی تھی اور 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے اہم عہدیداروں کو طویل سزائیں سنائیں، جن میں آماسرا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، آپریشنز مینیجر اور چیف انجینئر شامل ہیں۔ ملزمان پر سیکیورٹی کی ناکامیوں اور ضروری حفاظتی تدابیر کی کمی کا الزام تھا۔