معروف کاروباری شخصیت رامین زمانوف نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان ممکنہ تجارتی مواقع اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔ رامین زمانوف، جو کئی کامیاب منصوبوں کے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں، نے اس ملاقات کو ایک سنگ میل قرار دیا، جس میں نہ صرف موجودہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر بات کی گئی بلکہ مستقبل میں نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔
سی سی ای او آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس عدیل شجاع بٹ نے اس بات کا عہد کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھولے جائیں گے، جو دونوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے متعارف کرائیں گے۔ یہ ملاقات آذربائیجان اور پاکستان کے تعلقات کو نئے افق تک پہنچانے کی ایک اہم کوشش ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور اقتصادی فائدے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔
معروف کاروباری شخصیت رامین زمانوف کی آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے صدر سے اہم تجارتی ملاقات
172